پشاور،حیات آباد کے مکینوں کا پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی کے خلاف احتجاج
پشاور کے ترقیاتی ادارے کے ڈی جی کے خلاف حیات آباد کے رہائشیوں نے نیب
دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹرجنرل پی ڈی اے
کرپشن میں ملوث ہیں اور انہوں نے حیات آباد کے مکینوں کے ساتھ ظلم رواں
رکھا ہوا ہےاس موقع پر مظٓہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ
مظاہرین نے وزیراعلی خیبرپختونخوا اور وزیر بلدیات کے خلاف بھی خوب نعرے
لگائےمظٓہرین کا کہنا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے ڈی جی سلیم وٹو کے خلاف
کرپشن کے الزامات پر کاروائی کا حکم دیا ہےجبکہ سليم وٹو کے خلاف کرپشن کی
درخواستوں پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔
مظاہرین نے ڈی جی پی ڈی اے کو فوری عہدے سے ہٹا کرگرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمانئدے سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں
شریک ایک شخص ذوالفقار خان نے کہا کہ ڈی جی پی ڈی اے کرپشن میں ملوث ہے اور
ادارے کے رکارڈ کو خراب کر رہے ہیں نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سلیم وٹو کے
خلاف فوری کارروائی کرے۔