پشاور، رنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی
پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پشاور میں رنگ روڈ کے علاقے شنواری ٹاون میں ایک نجی اسپتال کے قریب
دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کی
اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو لیڈی
ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے سے بارودی مواد نصب
کررکھا تھا ۔ واقعے میں زخمیوں ہونے والوں کی حالت تشویشناک نہیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں 10 محرم الحرام تک دفعہ 144
نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے ۔