پشاور،آئی جی پی خیبر پختونخوا کا کوہاٹی گیٹ پر سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ
آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کا کہنا ہے کہ صوبے میں دہشتگردوں
کا کوئی ٹھکانہ موجود نہیں ہے تاہم امن وامان کی صورتحال کو بگاڑنے میں
بیرونی خدشات ابھی بھی موجود ہیں۔
آئی جی پی خیبر پختونخوا صلاح الدین خان نے کوہاٹی گیٹ پرموجود سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر
پختونخوا نے کہا کہ کے پی کے پولیس،پاک آرمی، ایف سی اور سول انتظامیہ میں
بہترین کوآرڈینیشن ہےجبکہ کے پی اور فاٹا میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ
موجود نہیں ہے۔
صلاح الدین خان نے کہا کہ اس سال محرم الحرام کے موقع پر دس دن پہلے ہی
تمام ایکوپمنٹ تمام ضلعوں میں بھجوا دی ہیں، جس طرح عوام ہمارے ساتھ تعاون
کرہی ہے تو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا، تاہم امن وامان کی
صورتحال کو بگاڑنے میں بیرونی خدشات ابھی بھی موجود ہیں۔
آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ سپریم کمانڈ پوسٹ سے شہر بھر پر نظر رکھی جاتی
ہے، اس سال حساسیت کے تحت تمام شہروں کو برابر تصور کیاجا رہا ہے جس شہر
میں ضرورت پڑی موبائل فون سروس معطل کرینگے۔