Sep 29, 2017 08:43 pm
views : 501
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 46 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 46پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 46پوائنٹس کے اضافے کے
بعد42409 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر343کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 210 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،117 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔