Sep 30, 2017 02:15 pm
views : 635
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting with Ambassador of Indonesia Iwan Suyudhie
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے انڈونیشیا کے سفیر آئیوان سیودھی امری کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے انڈونیشیا کے سفیر آئیوان
سیودھی امری نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون
بڑھانے اور تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین مذہبی، ثقافتی و تجارتی تعلقات موجود ہیں۔
دونوں ممالک کے مابین تجارتی ومعاشی روابط کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ زرعی
شعبے خصوصا حلال فوڈ پراڈکٹس میں تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاحلال فوڈ پراڈکٹس کی ایکسپورٹ کو فروغ دیا جا سکتا
ہے۔زرعی شعبے میں بھی انڈونیشیا کے ساتھ ایکسپورٹ بڑھائی جا سکتی ہیں۔دونوں
ملکوں کے مابین تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی تعلقات کو
فروغ ملے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے حلال فوڈ پراڈکٹس کی انڈونیشیا ایکسپورٹ
کیلئے سیکرٹری لائیوسٹاک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
انڈونیشیا کے سفیر آئیوان سیودھی امری نے کہا پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات
قائم ہیں۔زراعت،حلال فوڈ پراڈکٹس،ٹیکسٹائل،لیدر اور ٹیلی کام کے شعبوں میں
پاکستان خصوصا پنجاب کے ساتھ تعاون بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔
صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، شیخ علاؤالدین،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات،
متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔