Sep 30, 2017 02:46 pm
views : 518
Location : Different Areas
Islamabad- 9th Muharram Processions, Security Arrangements
اسلام آباد ، 9 محرم الحرام کی مناسبت سےشہر بھر میں ماتمی جلوس، سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات
میدان کربلا میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کی
قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں 9 محرم الحرام کی
مناسبت سے ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں۔
ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں 9 محرم الحرام کی
مناسبت سے ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں۔شہر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت
انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر میں موبائل فون سروس بند ہے جب کہ موٹر
سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔ اس کے علاوہ رینجرز اور فوج کے
دستے بھی الرٹ ہیں جبکہ شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
ہے۔
اسلام آباد میں مرکزی ماتمی جلوس سیکٹر جی سکس میں واقع امام بارگاہ اثنا
عشری سے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ اسی مقام پر اختتام
پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ جلوس
میں داخل ہونے افراد کی سخت جامع تلاشی لی جارہی ہے۔