Sep 30, 2017 02:57 pm
views : 659
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Turkey Health Sector Group Delegation
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ہیلتھ سیکٹر سے وابستہ ترکی کے معرف گروپ کے اعلی سطح کے وفد کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ہیلتھ سیکٹر سے وابستہ ترکی
کے معروف گروپ کے اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران ترک گروپ
نے پنجاب کے ہیلتھ کیئر کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا
۔ترک گروپ کی قیادت مہمت ڈال کر رہے تھے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
صحت عامہ کو خوب سے خوب تربنانے کے لئے ترکی کا تعاون لائق تحسین ہے۔ہیلتھ
کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے ملکرتیزی سے کام کرنا ہے۔پنجاب حکومت نے شعبہ
صحت میں کئی ا صلاحات متعارف کرائی ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہاان اصلاحات کا بنیادی مقصد عام آدمی کو علاج معالجے
کی معیاری سہولتیں فراہم کرناہے۔ہم نے کسی رکاوٹ کو اپنے مقصد کے حصول میں
آڑے نہیں آنے دینا۔تیزی سے آگے بڑھنا ہے اور بڑھیں گے۔فرسودہ نظام کو بدل
کر جدید طبی سہولتوں والا نظام لائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ایسا نظام جس پر عوام کا اعتماد ہو اور مریضوں
کو سہولت ملے۔اس ضمن میں ترکی کا تعاون فائدہ مند ثابت ہورہاہے۔ترکی نے ہر
موقع پر پاکستان کا ساتھ نبھایاہے۔ترک کمپنیوں کی جانب سے ہیلتھ کیئر سسٹم
کو بہتر بنانے کے لئے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ہیلتھ کیئر میں بڑھتے
ہوئے تعاون سے فائدہ مریضوں کو پہنچے گا۔
چیئرمین ترک گروپ کے مہمت ڈال نے کہا ہمیں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کر
کے دلی خوشی ہوگی۔ہم پنجاب میں کاروبار نہیں بلکہ اپنے بھائیوں کی مدد کے
لئے ہیں۔ہمارے رشتے محبت اور بھائی چارے ہیں۔
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیف
سیکرٹری، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز
ڈاکٹر سعید اختر، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات، سیکرٹریز صحت او رمتعلقہ
حکام بھی اس موقع پر موجودتھے۔