Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 30, 2017 05:11 pm views : 610

Location : Numaish Chowrangi

Karachi- 9th Muharram Procession Security Arrangements
  • Urdu

کراچی،نویں محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

میدان کربلا میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے جان نثاروں کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج ملک بھر میں نو محرم الحرام عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں علم و ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس نکالے جارہے ہیں اور ان جلوسوں کے اختتام پر مجالسیں منعقد کی جائیں گی جبکہ علما اور ذاکرین حضرت امام حسینؓ اور ان کے عظیم ساتھیوں کی روشن اور حقیقی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے۔
کراچی میں شہر کے مختلف حصوں سے تین سو سے زائد چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جبکہ مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمدہوکر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔
امام بارگاہ شاہ خراساں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا، وس سے قبل مرکزی مجلس نشترپارک میں صبح گیارہ بجے برپا ہوگی ، مجلس میں خطابت کے فرائض علامہ شہنشاہ حسین نقوی سرانجام دیں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مرکزی مجلس اورجلوس کیلیےسیکیورٹی کےخصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،جلوس کی گزر گاہوں سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینر ز رکھ کر بند کیا گیا ہے۔ جلوس کےراستوں کی عمارتوں پرماہرنشانہ بازتعینات کردئیے گئے ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جلوس کے روٹس پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کردیا گیا ہے ، جبکہ مرکزی جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے تین کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کئے گئے ہیں، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں سے چار سو تہتر مقامات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
جلوس میں آنے والوں کو جامع تلاشی کےبعد جلوس میں داخل ہونے اجازت دی جا رہی ہے اورہیلی کاپٹر کے ذریعے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہےجبکہ رینجرز کے اسکینر سے تمام گاڑیا ں بغیر کسی مشکل کے اسکین ہو کر گزر رہی ہیں۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوتے ہوئے ایک شہری سید منظر عباس نے کہا کہ سیکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں،انشا اللہ یہ دو دن خیریت سے گزر جائیں گے۔
ندیم رضوی نے کہا کہ سیکیورٹی کے بہت اچھے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ رینجرز کی جانب سے لگائے جانا والا اسکینر قابل تعریف ہے جہاں سے گاڑیا بغیر کسی مشکل کے اسکین ہو کر گزر جاتی ہیں۔
عزاداروں کے لئے سبیل اور لنگر کا انتظام کرنے والے سید ظفر جہانگیر نے کہا کہ آج کا جلوس یزیدی قوتوں کے خلاف احتجاج ہے جبکہ یزید تھااورحسین ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved