Sep 30, 2017 05:37 pm
views : 629
Location : Imam Bargah Ali Raza
Karachi- Namaz-e-Zohrain Offeredin 9th Mohorram Procession
کراچی،نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس، امام بارگاہ علی رضا پر نماز ظہرین کی ادائیگی
نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ شاہ خراساں نشتر پارک سے برآمد
ہوگیا ہے، جلوس کے شرکا نے امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نماز ظہرین ادا
کی۔
جلوس کے روٹس پر سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے،مرکزی جلوسوں کی
مانیٹرنگ کیلئے تین کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کئے گئے ہیں، جہاں سی سی
ٹی وی کیمروں سے 373 مقامات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
جلوس سے قبل نشترپارک میں صبح گیارہ بجے مرکزی مجلس برپا ہوئی، خطابت کے
فرائض علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سرانجام دئیے ،اس موقع پر قانون نافذ کرنے
والے اداروں کی جانب سے مرکزی مجلس اورجلوس کیلیےسیکیورٹی کےخصوصی
انتظامات کیے گئے تھے، مرکزی جلوس کے ایم اے جناح روڈ پر آمد سے قبل بم
ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کی سوئپنگ بھی کی ۔