Sep 30, 2017 06:18 pm
views : 592
Location : Different Places
Peshawar- 9th Muharram Procession Security Arrangements
پشاور،نو محرم کے مرکزی جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
پشاور میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس اما م بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
مرکزی جلوس صدر روڈ، فخر عالم روڈ، کالا باڑی، فوارہ چوک سے گزرتا ہوا اپنے مرکزی راستوں پر رواں دواں ہے۔
فوارہ چوک میں جلوس کے شرکا نے نماز ظہرین ادا کی جبکہ شام سے پہلے پہلے جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال پر ہی اختتا م پذیر ہوگا۔
سیکیو رٹی کے پیش نظر صدر کے علاقے کومکمل سیل کر دیا گیا ہے اور تمام داخلی و خارجی راستے بند ہیں۔
داخلی راستوں میں قنا ت، خاردار تاریں اور روکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیے گئے ہیں۔
جلوس کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات، عزا داروں کی بھی
جامع تلاشی کے بعد جلوس میں شرکت کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ پولیس کے ساتھ
ساتھ پاک آرمی اور ایف سی کے جوان بھی ڈیو ٹی پر مامور ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلوس کے اختتام تک پولیس کے جوان پنی ڈیویٹیوں پر موجود رہیں گے۔