کوئٹہ،غازی کربلا حضرت عباس علمدار کی یاد میں علم کی تیاری
کو ئٹہ میں70 سالہ قدیم حضرت غازی عباس علمدارؓ کا علم یوم عاشورہ کے جلوس
کی قیادت کے لئے تیار ہے 2 من وزن والے اس علم پر 400سے زائد چادریں چڑھائی
جاتی ہیں ۔
علم کی لفظی معنیٰ پرچم کے ہیں میدان کربلا میں علم کی اہمیت سے شاید ہی
کوئی نا آشنا ہو نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ سے حضرت عباس علمدار کی وفا
اور محبت کے ہر تذکرے میں علم اپنی اہمیت رکھتا ہے کوئٹہ میں حضرت غازی
عباس کا 70سال سے قدیم علم ہر سال عزادری حسینؓ کے جلوس کی قیادت کرتا ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اس علم کا وزن 2من سے زائد ہے جس پر400سے زائد
چادریں چڑھائی جاتی ہیں اسکی تیاری میں 2 سے 3دن درکار ہوتے ہیں۔
اسلام کی بقا اور سلامتی کی جنگ میں جس طرح امام عالی مقام نے اسلام کا
پرچم سربلند رکھا آج بھی عزاداران حسین اس قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے
کے لئے اس علم کو سربلند رکھے ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےعلم بنانے
والے حاجی عبدالہادی نے کہا کہ یہ علم مرکزی جلوس میں آتے رہتا ہے اور
لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔