کراچی ، پاکستان رینجرز سندھ کی اورنگی ٹاؤن میں کامیاب کارروائی ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ نے اورنگی ٹاؤن میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔
ترجمان پاکستان رینجرز سند ھ کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس
معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن سیکٹر سیون سی کے علاقے میں چھاپہ مار کر
اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا جو ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے
شر پسند عناصر نے علاقے میں دہشتگردی اورشرپسندی پھیلانے کی نیت سے پبلک
پارک کے پیچھے بنائے گئے 3کمروں پر مشتمل غیر قانونی یونٹ آفس نمبر130 میں
چھپا رکھاتھا۔
ترجمان کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ اور ایمونیشن میں ایک عدد ایل ایم جی
بمعہ ایک عدد ایمونیشن بیلٹ،ایک عدد کلاشنکوف بمعہ 11 عدد میگزین اور ایک
عدد لِنک بیلٹ،ایک عدد222 رائفل،2 عدد 30 بور پستول میگزین اور 1850
عددمختلف اقسام کے راؤندز شامل ہیں ۔
ترجمان پاکستان رینجرز سند ھ کے مطابق یہ اسلحہ اور ایمونیشن شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے لئے استعمال ہونا تھا۔