Sep 30, 2017 08:13 pm
views : 596
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Law & Order
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدرات ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس
لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس سے خطاب کیا۔
اجلاس میں یوم عاشور کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں عزاد اروں اور
امن عامہ کیلئے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یوم عاشور پر امن وامان کی فضا ء
یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا گیا ہے،مجالس اور جلوسوں کی
سکیورٹی کیلئے چار درجاتی حصار بنایا گیا ہے،پنجاب حکومت نے عزاداروں کی
سہولت اور سکیورٹی کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں،دشمن ملک میں عدم استحکام
پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے،سب نے مل کر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام
بنانا ہے،اتحاد، اتفاق اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کا تقاضاہے۔
شہباز شریف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ یوم عاشور پر وضع کردہ سکیورٹی
پلان پر 100فیصد عملدرآمدیقینی بنایا جائے،کابینہ کمیٹی برائے امن وامان
وضع کردہ پلان پر عملدرآمد کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھے،مجالس اور
جلوسوں کے اختتام پذیر ہونے تک پولیس فورس اور متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود
رہے،موجودہ حالات میں کوتاہی یا لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں،فرائص کی
ادائیگی میں مصروف پولیس فورس اور دیگر عملے کیلئے کھانے پینے کے بہترین
انتظامات ہونے چاہئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی معنی میں حقیقی فلاحی ریاست
بنانے کیلئے مذہبی آہنگی، بھائی چارے اور یگانگت کو فروغ دیا جائے،پاکستان
میں بسے والے ہر شہری کو اپنے عقائد کے مطابق عبادات کا حق حاصل ہے،پاکستان
کو قائد اوراقبال کا ملک بنانے کیلئے ہم سب کو محنت اورجانفشانی سے فرائض
سرانجام دینے ہیں۔
اجلاس میں صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، ایوب گادھی، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل
چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے
اعلیٰ حکام اور انتظامی افسران نے ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس
میں شرکت کی جبکہ صوبائی وزیرجہانگیر خانزادہ راولپنڈی سے ویڈیو لنک کے
ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔