Sep 30, 2017 08:40 pm
views : 598
Location : Air Headquarter
Islamabad- Commander Kuwait Air Force visits Air Headquarter
اسلام آباد ، کویت فضائیہ کے کمانڈر کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
کویت فضائیہ کے ایک وفدنے کویت فضائیہ کے کمانڈرمیجر جنرل عبداللہ یعقوب
الفدیری کی سربراہی میں ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
ایئر ہیڈ کوارٹرزآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے
معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں
سلامی پیش کی۔پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔کویت
فضائیہ کے وفد کو ایک بریفنگ بھی دی گئی جس میں انہیں پاک فضائیہ کے تنظیمی
ڈھانچہ اور پیشہ ورانہ کردار سے آگاہ کیا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بعد ازاں کویت فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ
کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ
ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔کمانڈر کویت ائیرفورس نے
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا۔
انہوں نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور ان کے
تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ
پاکستان اور کویت کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور مشکل کی
ہر گھڑی میں کویت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ائیر چیف نے کویت فضائیہ کو ایوی ایشن کے شعبے اور فوجی تربیت میں بھر پور مدد اور تعاون کی پیشکش کی۔