Oct 01, 2017 02:42 pm
views : 665
Location : Numaish Chowrangi
Karachi- 10th Muharram Procession
کراچی، محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے بر آمد ہوگا
ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے
منایا جارہا، نماز فجر کے بعد شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس کا سلسلہ
شروع ہوگیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس بر آمد ہوں گے
جو مرکزی جلوس میں شامل ہو جائیں گے، شہر بھر میں مجالس منعقد ہونگی،مرکزی
جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا،شام کے وقت امام بارگاہوں میں شام غریباں کی
مجلس برپا ہوں گی۔
امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کی دین اسلامی کی سر بلندی کی خاطر کربلا
میں پیش کی گئیں لازوال قربانی کی یاد میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام
سے منایا جارہا ہے، 10 محرم الحرام جلوس کی مجلس عزا صبح آٹھ بجے کے قریب
نشتر پارک میں منعقد شروع ہوگئی ہے، مجلس کے بعدنشتر پارک سے جلوس عزا
برآمد ہوگا جس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس کریں گے اس کے علاوہ عزاداروں کی
حفاظت و رہنمائی کیلئے اسکاؤٹس رابطہ کونسل میں شامل اسکاؤٹس گروپس امامیہ
اسکاؤٹس اور وحدت اسکاؤٹس کے 5 ہزار سے زائد رضا کار فرائض انجام دے رہے
ہیں۔
مرکزی جلوس میں شامل ہونے کے لیے شاہراہ قائدین اور گرومند رپر مرکزی راستہ
بنایا گیا ہے جہاں عزداروں کی چیکنگ کے لیے واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔
داخلی راستوں پر اسکاؤٹس رضاکاروں کے علاوہ پولیس و رینجرز کے اہلکار بھی
تعینات ہونگے، جلوس کے شرکاء نمائش اور ایم اے جناح روڈ سے ہوتے ہوئے ریگل
چوک پہنچیں گے جہاں دو پہر 1بجے نماز ظہرین ادا کی جائے گی،بعدازاں جلوس
تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان،بولٹن مارکیٹ،لائٹ ہاو س سے ہوتا ہوا خوجا اثناء
عشئری مسجد و امام بارگاہ کھارادر سے حسینیان ایرانیاں پر اختتام پزیر ہوگا
اور بعد نماز مغربین شہر بھر میں شام غریباں کی مجالس برپا ہونگی۔