Oct 01, 2017 03:36 pm
views : 708
Location : Numaish Chowrangi
Peshawar- 10th Muharram Procession Security Arrangements
پشاور،یوم عا شور کے موقع پر شہر میں 12 جلوس برآمد ہوں گے
یوم عا شور کے موقع پر پشاور میں 12 جلوس برآمد ہوں گے۔
یوم عا شور کا پہلا جلوس امام بارگاہ آغا سید علی شاہ چڑی کوبان مینا بازار
سے برآمد ہوگا,10 ویں محرم کا مرکزی جلوس سہ پہر دو بجے اما م بارگاہ سید
عالم شاہ کوچی بازارسے برآمدہوگا۔
اما م بارگاہ اخوند آباد، اما م بارگاہ حیدر شاہ اور امام بارگاہ عالم شاہ
کے جلو س بیکوقت برآمد ہوں گے جبکہ تینوں ذوالجناح کے جلوس چوک شاہ با ز
میں ملکر مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے۔
یوم عاشور کے جلوس کے لئے سیکیو رٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ شہر
کو مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے،شہر کے داخلی و خارجی راستیں قنات لگا کر
بند کردیئے گئے ہیں جبکہ سرکلر روڈ کو بھی بند کردیا گیا ہے
جلوس کے داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے،عزا داروں کی بھی
سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ جلوس کی گز رگاہوں کوبی ڈی ایس کا عملہ جدید
آلات سے سویپ کر رہا ہے۔