کوئٹہ، یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
یوم عاشور کے موقع پر کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں
اس سلسلے میں شہر کے اطراف پہاڑوں پر لیویز کے دوسو اہل کار تعینات کیے گئے
ہیں,جلوس کی فضائی نگرانی کے لیے دو ہیلی کاپٹروں کی بھی خدمات لی گئی ہیں
جبکہ 50اضافی کیمرے بھی نصب کردیئے گئے ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں، ڈی
آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق شہر میں یوم عاشور پر پولیس کے 6
ہزار اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ حساس مقامات پر پولیس کے علاوہ
ایف سی اہلکار بھی تعینات ہیں۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں 50 سی سی ٹی وی کیمرے
نصب کیے گئے ہیں جب کہ محرم کے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔