Oct 01, 2017 04:32 pm
views : 538
Location : Numaish Chowrangi
Karachi- 10th Muharram Procession Security Arrangements UPDATE
کراچی،دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
ملک بھر میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا جس کے
لیے سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ پولیس،رینجرز
اور اسکاؤٹ تنظیموں کی جانب سے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیے جا رہے ہیں
ملک بھر میں یوم عاشور کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات 7 محرم الحرام سے ہی
سخت ہیں، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں موٹر سائیکل
کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے جب کہ ہنگو میں موٹرسائیکل چلانے پر ہی
پابندی لگادی گئی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں 8 اور 9 محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل رکھی
گئی جب کہ یوم عاشور کے روز بھی موبائل فون سروس معطل رہے گی۔
مرکزی جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند
کردیا گیا ہے جبکہ گزرگاہ میں آنے والی تمام مارکیٹیں بھی سیل ہیں۔
ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں 9 ہزار کے قریب پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔