Oct 02, 2017 01:20 pm
views : 530
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 187 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،187 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 187 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 42221 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 297 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 110 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،178 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 9 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔