Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 02, 2017 05:23 pm views : 654

Location : NAB Court

Islamabad- Nawaz Sharif Appears in NAB Court, Ahsan Iqbal Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی

سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی جبکہ عدم پیشی پر حسن، حسین ،کیپٹن (ر)محمد صفدر کے ناقابل ضمانت جبکہ مریم نواز کے قابل وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیئے ،مزید سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وزیرداخلہ احسن اقبال سمیت متعدد وفاقی وزرا،حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ اور دیگر اعلی حکام ان کے ہمراہ موجود تھے جنہیں رینجرزحکام نے عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پراحتساب عدالت میں داخلے سے روکے جانے پر اسسٹنٹ کمشنر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ کوئی بنانا ری پبلک نہیں بلکہ جمہوری ملک ہے۔
اس موقع پرذرائع ابلاغ عامہ کے نماندوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیرداخلہ سمیت کابینہ کے متعدد ارکان کو احتساب عدالت کے باہر روک لیا گیا، چیف کمشنر نے مطلع کیا کہ اچانک رینجرز آئی اور جگہ کو نگرانی میں لے لیا، رینجرز سول انتظامیہ کے ماتحت کام کرنے کی پابند ہے،میں اس صورت حال کا نوٹس لیے بغیر نہیں رہ سکتا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست کے اندر ریاست نہیں چل سکتی،یہاں ایک قانون ہوگا، ایک حکومت ہوگی،میں کٹھ پتلی وزیر داخلہ نہیں بن سکتا،عدالت میں جگہ محدود ہونے کے باعث چند لوگوں کو پاسز جاری کیے گئے، نوازشریف کا حق ہے کہ ان کے ساتھ وکلا اور ساتھی عدالت جاسکیں، بند کمروں میں ٹرائل مارشل لامیں ہوتے ہیں،عدالت میں جگہ محدود ہونے کے باعث چند لوگوں کو پاسز جاری کیے گئے، وزیرداخلہ سمیت کابینہ کے متعدد ارکان کو احتساب عدالت کے باہر روکا گیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ رینجرز سول انتظامیہ کے ماتحت کام کرنے کی پابند ہے، جس شخص نے بھی یہ آرڈر دیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی،اگر اس صورت حال کا جواب نہ دیا گیا تو مستعفی ہوجاؤں گا کیوں کہ میں کٹھ پتلی وزیر داخلہ نہیں بن سکتا،اگر رینجرز نے سول انتظامیہ اور چیف کمشنر کے احکامات کو ماننے سے انکار کیا ہے تو اس کی اعلیٰ ترین سطح پر نا صرف انکوائری ہوگی بلکہ اس بات کو بھی دیکھا جائے گا حکومت کی رٹ کو کس نے چیلنج کیا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved