لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
اورنج لائن میٹروٹرین مفاد عامہ کا عظیم الشان منصوبہ ہے۔یہ منصوبہ پورے
پاکستان کے لئے ہے۔عام آدمی کو جدید ترین سفری سہولتوں کی فراہمی کی جانب
ایک اہم سنگ میل ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا چین سے اورنج لائن میٹروٹرین کی بوگیوں کے پہلے سیٹ
کی لاہور آمد خوش آئند ہے۔اس منصوبے کی تکمیل سے لاکھوں شہری عزت و قار سے
سفر کرسکیں گے۔میٹروبس پراجیکٹس کی طرح اس منصوبے کے مکمل ہونے سے شہریوں
کو بین الاقوامی معیار کی باکفایت ٹرانسپورٹ میسر آئیگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہا عوام کو فرسودہ اورکھٹارہ پبلک
ٹرانسپورٹ سے نجات ملے گی۔عوام کا حق ہے کہ وہ بھی وہی سفری سہولتیں
استعمال کریں جو اس ملک کی اشرافیہ کرتی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء و اورنج لائن میٹروٹرین کی سٹیرنگ
کمیٹی کے سربراہ خواجہ احمد حسان،ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان،چیف
سیکرٹری،ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت
کی۔