Oct 02, 2017 06:41 pm
views : 611
Location : Naval Headquarter
Islamabad- CNS Admiral Zakaullah Conferred with “King Abdul Aziz Medal of Excellence” Award
اسلام آباد ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس تفویض
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ، رائل سعودی نیول فورسز کے
سربراہ وائس ایڈمرل عبداللہ ایس ال سلطان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری
دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ کو چیف آف جنرل اسٹاف
رائل سعودی آرمڈ فورسز جنرل عبدالرحمن بن صالح ال بنیان نےکنگ
عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس تفویض کیا۔اس سلسلے میں سعودی عرب کے
شہر ریاض میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔
ریاض میں واقع رائل سعودی نیول فورسز ہیڈ کوارٹرز آمد پر رائل سعودی نیول
فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبداللہ ایس ال سلطان نے ایڈمرل ذکا ء اللہ کا
استقبال کیا۔رائل سعودی نیول فورسزکے چا ق و چوبند دستے نے نیول چیف کو
سلامی پیش کی۔
پا ک بحریہ کے سربراہ نے وائس ایڈمرل عبداللہ ایس ال سلطان سے ان کے دفتر
میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ایڈمرل محمدذکا ء اللہ نے باہمی دلچسپی کے
اُمور بشمول دو طرفہ بحری تعاون اور بحرِ عرب کی سکیورٹی کی صورت حال پر
تبادلہ خیال کیا۔ رائل سعودی نیول فورسزکے سربراہ نے پا ک بحریہ کے آفیسرز و
سیلرز کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور خطے کے استحکام اور میری ٹائم
سکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کے سر گرم اور بھر پورکردارکو سراہا۔
بعد ازاں، پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل
اسٹاف، جنرل عبدالرحمن بن صالح ال بنیان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران
باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور اور دو نوں ممالک کے درمیان دو طرفہ
دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل عبدالرحمن بن صالح ال بنیان نے
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط دفاعی بنیادوں اور تاریخی رشتوں پر
قائم پُر جوش اور دوستانہ تعلقات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا اور خطے میں
امن و استحکام کے قیام کے لئے اُٹھائے گئے مختلف اقدامات میں صفِ اوّل کا
کردار ادا کرنے کے سلسلے میں پاکستان کے کردار اور کارکردگی کو سراہا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم دوستی کے آزمودہ اور پائیدار تعلقات
پر روشنی ڈالتے ہوئے ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے دونوں ممالک کے مابین تربیت
، خیر سگالی دوروں اور دفاعی تعاون کے مختلف شعبہ جات میں مزید مضبوطی کے
لئے قوی اُمید کا اظہار کیا۔ملاقات کے بعد ایک پُر وقار تقریب منعقد ہوئی
جس میں پاک بحریہ کے سربراہ کوکنگ عبدالعزیز میڈل آف
ایکسیلینس تفویض کیا گیا جو کہ سعودی عرب کا سب سے بڑا عسکری ایوارڈ
ہے۔
پاک بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص دونوں ممالک کی بحری
افواج کے درمیان موجود باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہو گا۔