کراچی،سلیم شہزاد کا گرینڈ مہاجر کنونشن بلانے کا اعلان
چیئرمین مہاجراتحادتحریک سلیم حیدراورسلیم شہزادنے مشترکہ پریس کانفرنس میں گرینڈ مہاجراتحادکنونشن بلانے کااعلان کیاہے۔
سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ کنونشن بلانے کامقصدمہاجرقوم کومتحداورمنظم
رکھناہے،انہوں نے کہاکہ ہما راالائنس اتحاد مہاجر اتحادکوپارہ پارہ کرنے
والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوارثابت ہوگا۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ
22 اگست کے نعرے کی مخالفت کرکے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
سابق ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سانحہ بلدیہ اور کراچی میں ہونے والے
تمام سانحوں کی ٹھقیقات ہونی چاہیے جبکہ کراچی سے سکھر تک قتل ہونے والے بے
قصور شہریوں کے قتل کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔