Oct 03, 2017 01:27 pm
views : 642
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 826 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،826 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
غیرمعمولی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 826
پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41192 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے
ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر315کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 35 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،270 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔