Oct 03, 2017 03:58 pm
views : 661
Location : Parliament House
Islamabad- Opposition Leader Syed Khursheed Shah Media Talk
اسلام آباد ، ایک شخص کو پارٹی صدر بنانے کیلئے قانون میں ترمیم کی گئی، خورشید شاہ
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے سینیٹ سے انتخابی ایکٹ کی منظوری
پر متحدہ اور پی ٹی آئی کے کردار پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے خورشید شاہ نے ایک بار پھر تحریک انصاف اور ایم کیوایم پاکستان پر کڑی
تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو پارٹی صدر بنانے کے لیے قانون میں ترمیم کی
گئی، انتخابی اصلاحات بل کی سینیٹ سے منظوری میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم
کےکردار کی تحقیقات ہونی چاہئیں، دونوں جماعتوں نے سینیٹ میں اپنی غلطی
چھپانے کے لیے کل احتجاج کیا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ تین مرتبہ رابطہ کرنے پر بھی پی ٹی آئی نے چیرمین نیب
کے لیے نام تجویز نہیں کیے اور ایم کیوایم نے بھی رابطے کے باوجود نام
نہیں دیا، اگر یہ چیرمین نیب کا نام نہ دیں تو میں رک نہیں سکتا۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب کا تقرر 8 اکتوبر سے قبل کرلیا
جائے گا اور اس حوالے سے آج وزیراعظم سے ملاقات کرکے ناموں کا تبادلہ کروں
گا۔