Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 03, 2017 04:31 pm views : 732

Location : Convention Center

Islamabad- State Minister Talal Chaudhry Media Talk
  • Urdu

اسلا م آباد ، نواز شر یف آئندہ الیکشن میں پھر وزیراعظم بن جائیں گے، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ نوازشریف کو سازش سے نہیں ہٹایا جاسکتا وہ آئندہ الیکشن میں پھر وزیراعظم بن جائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ آئین میں آمر کی ترمیم جمہوری طریقے سے نکال دی گئی، آمروں کی ترامیم کو ختم کرنا (ن) لیگ کا نصیب ہے اور اس ترمیم پر تکلیف کیوں ہوتی ہے جس کا کچھ نہ کچھ فائدہ نوازشریف کو ملے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اور شیخ رشید کو ہی کیا ہر چیز عدالت میں چیلنج کرنا ہے اور ان کی ہر پٹیشن پر کیا فیصلہ نوازشریف کے خلاف ہی آنا ہے، شیخ رشید کو انگریزی میں اپنا نام لکھنا نہیں آتا وہ اتنی بڑی بڑی پٹیشنزکہاں سے لکھواتے ہیں، ہمیں پتاہے آپ کے پاس رٹ کہاں سے آتی ہیں اور کہاں سے اس کی انگلش لکھی جاتی ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عدالت کے کندھوں پر اتنا بوجھ نہ ڈالیں کہ ان کےاحترام میں کمی آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو کام ملک میں پہلے نہیں ہوئے وہ کام (ن) لیگ اور نوازشریف کرتے ہیں، معاشی دھماکا کرنا ہو یا سی پیک جیسے پراجیکٹ، یہ بھی (ن) لیگ کا تحفہ ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ سازش سے نوازشریف کو نہیں ہٹایا جاسکتا، کیا یہ نواز شریف کا حق نہیں کہ انہیں عام پاکستانی جیسے حقوق ملیں، بات نواز شریف کی نہیں جمہوریت کی ہے، ان کو (ن) لیگ تو قبول ہے لیکن (ن) کو مائنس کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں وہ سیاست ہی نہیں کرنی جس میں (ن) نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ روکنے والے جتنا روکیں عزت دینے والا خدا ہے، کچھ دن لگیں گے اور سارے مہرے بے نقاب ہوجائیں گے جب کہ نواز شریف آج صدر بن جائیں گے اور آئندہ الیکشن میں وزیراعظم بن جائیں گے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved