Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 03, 2017 06:07 pm views : 663

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ، جاتی امرا سے اڈیالہ جیل کا سفر چند کلومیٹر کا رہ گیا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف جمہوریت کی فکر چھوڑیں اپنی فکر کریں جاتی امرا سے اڈیالہ جیل کا سفر چند کلومیٹرہی رہ گیا ہے۔
اسلام آباد میں سپر یم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک شخص کے لئے قانون بدل دیا گیا اور آج 5 سو چوروں نے اپنے سردار کو منتخب کیا اور کرپشن کرنے والا خاندان صددر بن گیا ہے, کیوں کہ ان کے پیچھے ابھی سعد رفیق ہیں اور باقی سب بھی عوام کے سامنے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ پرویزمشرف کا لایا ہوا قانون ان کے منہ پر دے مارا جب کہ یہ تو (ن) لیگ کا لایا ہوا قانون تھا, دانیال عزیز، زاہد حامد اور قادر بلوچ کے ہوتے ہوئے (ن) لیگ کو پرویز مشرف پر تنقید نہیں کرنی چاہیئے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے نااہل ہونے کو سقوط ڈھاکہ جتنا بڑا سانحہ سمجھتے ہیں، جس طرح وزیرداخلہ اداروں، فوج اور رینجرز کا مذاق کرتے ہیں نوازشریف نے بھی آج اپنی تقریر میں بنیادی طور پر اداروں کو ہدف بنایا اب انہیں جمہوریت کی فکر لاحق ہوگئی ہے نوازشریف جمہوریت کی فکر چھوڑیں اور اپنی فکر کریں کیوں کہ جاتی امرا سے اڈیالہ جیل کا راستہ میلوں میں رہ گیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف ضیاالحق کی کوکھ میں جنم لینے والی سیاست کے امین اور گزشتہ 30 برس سے حکمران رہے ہیں تو پھر پاکستان کیوں پیچھے رہ گیا اس لئے کہ کیوں کہ انہوں نے پاکستان کے وسائل کو نچوڑ دیا اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ آپ ملک کی دولت لوٹنے کے جرم میں عدالتوں کے سامنے پیش ہورہے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved