Oct 03, 2017 06:17 pm
views : 700
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 903 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 903پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 903پوائنٹس
کی کمی کے بعد41115 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر365کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 56کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،296کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔