Oct 03, 2017 07:16 pm
views : 659
Location : Different Areas
Peshawar- Vegetable Prices Hike, Citizens faces problems
پشاور، سبزی کی قمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ،شہر یو ں کو مشکلات کا سامنا
پشاور میں بھی سبزی کی قمتیوں کو پر لگ گئے۔شہری مہنگی داموں سبزی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی سبزیوں کی قمتیں آسمان سے
باتیں کررہی ہے۔ہر کوئی اپنے من مانے داموں پر سبزی بیچ رہاہے۔سبزیوں کی
قمیتوں میں خود ساختہ اضافے سے جہاں شہری پریشان نظرآرہے ہیں تو وہی
انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کیخلاف کوئی کاروائی نہ کرنے پر گلہ مند
بھی ہے۔
شہری کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جا نب سے نرخ نامہ تو جاری کیاجاتا ہے لیکن
اس پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جاتے جس سے شہریوں کی
مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
دوسری جانب دکاندارکا موقف ہے کہ سبزی کی پیداوار میں کمی مہنگائی کا سبب
ہے اور منڈی میں سبزی مہنگی ملنے کی وجہ سے وہ زیادہ دام لینے پر مجبور
ہیں۔