Oct 03, 2017 08:05 pm
views : 683
Location : Jinnah International Airport
Karachi- International Hockey Goal Keepers arrival at Pakistan
کراچی ، غیر ملکی ہاکی گول کیپرز کی پاکستان آمد
غیر ملکی ہاکی گول کیپرز کی پاکستان آمد۔پہلے مرحلے میں ارجنٹائن کے گول
کیپرز کراچی پہنچ گئے۔مہمان کھلاڑیوں میں مارکوس گونزالومارٹن،
موریروویریا، جان اگناشیوڈیاز اور ایمیکانوبوسو شامل ہیں ۔
دوسرے مرحلے میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سات کھلاڑی آج شام کراچی پہنچ
رہے ہیں ۔غیر ملکی کھلاڑ ی نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں
گے۔ٹورنامنٹ کل سے کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ گیارہ
ٹیموں کو نشان حیدر پانے والے فوجی شہداء کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ارجنٹائن سے آنے والے ہاکی پلیئر ایمیلانو بوسو نے ائیر پورٹ پر
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی ہاکی کے بارے کافی کچھ سنا
ہوا ہے،پاکستان آنے پر بہت خوشی ہو رہی ہے۔
ایمیلانو بوسو نے مزید کہا پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر اچھا کھیل پیش
کرنے کی کوشش کریں گے،پاکستان ہاکی کے بارے میں بہت کچھ سنا ہوا ہے۔
سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپیئن اصلاح الدین نے ائیر پورٹ پر میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے ،اسے
پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی راہ ہموار ہوگی۔کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر
حکومت اور پی ایچ ایف مبارک باد کے مستحق ہیں۔
اصلاح الدین نے مزید کہا شہداء کے نام پر منسوب نشان حیدر ٹورنمنٹ کی ہر
ٹیم کا گول کیپر غیر ملکی کھلاڑی ہو گا،پاکستان امن پسند ملک ہے ٹورنمنٹ کے
انعقاد سے دنیا میں ملک کا مثبت پیغام جائے گا،غیر ملکی کھلاڑی یہاں سے
محبت کا پیغام لے کر جائیں گے۔ اس ٹورنمنٹ کے انعقاد سے دوسری ٹیموں کے بھی
پاکستان آے کی راہ ہموار ہو گی۔