Oct 03, 2017 08:20 pm
views : 549
Location : Bohri Mahal Behind Hotel Marriott
Karachi- Chairman PSP Syed Mustafa Kamal Media Talk
کراچی، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے بانی ایم کیو ایم کو کمیونٹی پر بدنما داغ
قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن تک بانی ایم کیو
ایم اور متحدہ پاکستان نہیں ہوگی ۔
کراچی میں بوہری کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات
کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایس پی چیئرمین نے ایک بار پھر بانی
ایم کیو ایم اور متحدہ پاکستان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی ایس پی کے ہاتھوں بانی ایم کیو
ایم ہمیشہ کے لئے دفن ہوجائیں گے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن
میں متحدہ پاکستان برائے فروخت ہوگی، اسے شہر میں اپنے امیدوار بھی نہیں
ملیں گے۔
چیئرمین پی ایس پی نے بانی ایم کیو ایم کو مہاجر کمیونٹی کے لئے بد نما داغ
قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص کے باعث پوری مہاجر قوم بدنام ہورہی ہے، مگر
وہ دن دور نہیں جب یہ صفحہ ہستی سے مٹے گا۔
مصطفیٰ کمال نے میئر کراچی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا کہ
سات ہزار کے ایم سی کے افراد کو چار مہینے سے پینشن نہی ملی، مگر میئر
کراچی کے کان میں جوں نہیں رینگتی ،ایم کیو ایم ان غریبوں کا مینڈٹ بیچنے
میں مصروف ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے بوہری کمیونٹی کے روحانی
پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات کی ،اسموقع پر صدر پی ایس پی انیس
قائم خانی ،وسیم آفتاب اور سید آصف حسنین بھی مصطفی کمال کے ہمراہ موجود
تھے۔