Oct 04, 2017 01:11 pm
views : 576
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 412 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،412 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 412 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 40702 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر279کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 63 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،205 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔