Oct 04, 2017 01:46 pm
views : 631
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs meeting regarding Trade and Export
اسلام آباد،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت تجارت اور برآمدات سے متعلق امور کے بارے میں اجلاس
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت تجارت کو برآمدی پیکج کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
ترجمان وزیراعظم کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تجارت اور
برآمدات سے متعلق امور کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اس
معاملے میں برآمدی شعبے کو نئی مراعات کے ذریعے معاونت فراہم کرنے کی ضرورت
ہے ، اس موقع پر وزیراعظم نے وزارت کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے نقائص سے
پاک اور حتمی تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
اجلاس میں وزیراعظم کے برآمدی پیکج کا بھی جائزہ لیاگیا اور اطمینان
ظاہرکیاگیا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ملک کی برآمدات میں دس فیصد سے زائد
کا اضافہ ہوا ہے۔