Oct 04, 2017 03:50 pm
views : 697
Location : Jam Sadiq Bridge
Karachi- Three people killed in traffic accident on Jam Sadiq Bridge
کراچی ، جام صادق پل پر تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 3 جانیں نگل لیں
کراچی میں واقع جام صادق پل پر تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں
کو کچل ڈالا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے، پولیس نے
ٹینکر ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے ۔
واقعے کے مطابق کورنگی روڈ پر واقع جام صادق پل پر آج صبح ایک گاڑی اور دو
موٹرسائیکلوں کے درمیان ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا جس پر گاڑی کے مالک اور
موٹرسائیکل سواروں کے درمیان بحث جاری تھی کہ اچانک پیچھے سے آنے والا تیز
رفتار واٹر ٹینکر تکرار کرنے والے افراد چڑھ گیا۔
دل خراش حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین زخمی
ہوگئے ، جاں بحق اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ٹینکر تلے کچلے
جانے والوں میں دو افراد کی شناخت اسماعیل اور گل حسن کے نام سے ہوگئی۔
پولیس نے موقع واردات سے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو
تحویل میں لے لیا ہے ،ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں ایک کار اور چار موٹر
سائیکلیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔