پشاور، اپنے اقتدار کے لیے ملک کا سودا کرنا مناسب نہیں،وزیر اطلاعات کے پی کے شاہ فرمان
وزیر اطلاعات کے پی کے شاہ فرمان نے کہا قومی اسمبلی میں نااہل لوگوں کیلئے
قانون سازی کی گئی، صوبائی حکومت نے ختم نبوت نصاب میں شامل کی ہے، اقتدار
کی خاطر حکمران اسلام پر بھی سمجھوتہ کرنے لگی۔
وزیر اطلاعات کے پی کے شاہ فرمان نے جمعیت علماء اسلام (س)کے رہنماؤں کے
ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی سا لمیت کے
خلاف سازشیں کسی کے نہیں مانتے، اپنے اقتدار کے لیے ملک کا سودا کرنا مناسب
نہیں۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی (س) مولانا یوسف شاہ نے کہا این اے چار
انتخابات میں جمعیت علماء (س) تحریک انصاف کا ساتھ دے گی، خیبرپختونخوا
حکومت نے ختم نبوت کو نصاب میں شامل کرنا اور نجی سود پر پابندی لگانے کو
سراہتے ہیں، وفاقی حکومت کے انتخابی اصلاحاتی بل کو مسترد کرتے ہیں۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی (س) نے کہا ن لیگ نے قانون میں ترامیم
نہیں کیے بلکہ بہت سے دفعات منسوخ کردیے، یہ قانون 1980 میں مولانا سمیع
الحق کے ہاتھ کا لکھا ہے، اس کے خلاف احتجاج کرینگے۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی (س) مولانا یوسف شاہ نے مزید کہا افسوس ہے
کہ قومی اسمبلی میں دین کے علمبرداروں کی موجودگی میں بل پاس ہوا ہے۔
اس موقع پر این اے چار میں ضمنی انتخابات میں جے یو آئی (س) نے پی ٹی آئی کے حمایت کا اعلان کردیا ۔