Oct 04, 2017 06:43 pm
views : 542
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 654 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 654 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 654 پوائنٹس
کی کمی کے بعد 40461 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر368کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 58کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،293 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔