Oct 04, 2017 06:58 pm
views : 640
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- AML Chief Sheikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حال ہی میں منظور کیے جانے والے
الیکشن ایکٹ 2017ء کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں شیخ رشید نے موقف اختیار کیا ہے کہ نااہل شخص کے لیے قانون میں
تبدیلی نہیں کی جاسکتی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا مسلم لیگ (ن) کے صدر
کے طور پر انتخاب آئین اور قانون کے خلاف ہے۔
انتخابی اصلاحات ایکٹ کے خلاف شیخ رشید نے اپنی یہ درخواست بیرسٹر فروغ نسیم کے ذریعے بدھ کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔
درخواست کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ء آئین کے آرٹیکل 2اے ،227 اور 10اے کی خلاف ورزی ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم
لیگ کے سربراہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017ء کے ذریعے کوئی بھی نا
اہل شخص پارٹی سربراہ بن سکتا ہے، یہ ترمیم آئین کی روح کے منافی ہے اور
اس کی آڑ میں دہشت گرد مافیا بھی ملک کی سیاست پر قبضہ کرسکتی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومت کو ختم نبوت قانون اصل حالت
میں بحال کرنے کے لئے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی نماز سے پہلے
ترمیم واپس نہ لی گئی تو تحریک لبیک یار سو ل اللہ شروع کر دوں گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرسوں ہی قومی اسمبلی میں اس معاملے پر
قوم کی توجہ مبذول کرا دی تھی، اسمبلی میں قوم کو بتا دیا کہ حکومت نے ختم
نبوت حلف نامے کو اقرار نامے میں تبدیل کر دیا ہے، نبی اکرم کے نام پر
قربان ہونا ہمارا اعزاز ہے، شیخ رشید نے کہا کہ بچپن میں ختم نبوت تحریک کے
لئے جیل کاٹی ، حکومت کو آخری وارننگ دے رہا ہوں ۔
جمعہ کی نماز سے پہلے پہلے ترمیم واپس لی جائے ورنہ پوری قوم سیکولر قوتوں کو بہا کر لے جائے گی۔