Oct 05, 2017 01:47 pm
views : 646
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 42 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،42 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 42 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 40503 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر254کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 137 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،110 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ7 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔