لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لیگی رہنما حنیف عباسی سے ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنا گروپ نے متعدد بار ترقی
کے عمل کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام ہوئے تاہم پاکستان مسلم
لیگ (ن) کی حکومت ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی اور عوام ترقی کی
راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کا احتساب کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ملکی ترقی وخوشحالی پہلے
بھی مقدم ہے اور رہے گی لیکن بعض سیاسی عناصر افراتفری پھیلانے کی کوشش
کررہے ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی ترقی چاہتی ہے نہ ملک کی خوشحالی،
انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی کے مخالفین کو ہرمحاذ پر ناکامی کا سامنا
کرنا پڑا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اورخوشحالی چاہتے ہیں
انہوں نے کہا کہ رکاوٹیں ڈالنےوالوں کا محاسبہ عوام 2018 کے انتخابات میں
کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت کے خلاف سازش کی جارہی ہے جبکہ عمران خان اور شیخ رشید قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔
حنیف عباسی کا نے کہا کہ نوازشریف کا قصور یہ تھا کہ سی پیک بنایا اور پنجاب میں سڑکوں کے جال بجھا دیے۔