کراچی،وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے 5ویں اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب
کراچی کے مقامی ہوٹل میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے 5 ویں لائف ٹائم
اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل
پرویز ملک وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت کے زیراہتمام پانچویں سالانہ
ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں گورنر سندھ
محمد زبیرعمراور اہم کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پروفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت کے صدر زبیر طفیل نے کہا کہ اہم
اورکلیدی نوعیت کا تجارتی فورم ہونے کے ناطے وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت
ملک میں تجارت، تجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ اور تاجر وصنعت
کار برادری کو ممکنہ سہولتوں کی حوصلہ افزائی کررہاہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ پاکستان میں اب سیکیورٹی کے
معاملات بہتر ہوچکے ہیں، جبکہ سی پیک میں بجلی کو منصوبوں پربھی زور دیا
گیا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ جی ڈی پی میں اضافے کی شرح دس سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ مہنگائی میں بھی واضح کمی آئی ہے۔