Oct 05, 2017 05:12 pm
views : 664
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- MNA Jamsheed Dasti Media Talk
اسلام آباد،رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
انتخابی اصلاحات ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں تیسری درخواست دائر کردی گئی
ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انتخابی اصالاحات ایکٹ کی شق 203 میں
ترمیم سے عوام کا جمہوریت پر سے اعتماد اٹھ جائے گا. قانون عوامی مفاد کے
بجائے ایک شخص کے لئے بنایا گیا ہے۔
درخواست عوامی راج پارٹی کے سربراہ او ر رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی کی
جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بل آئین کے بنیادی
ڈھانچے کے خلاف ہے شق 203 میں ترمیم سے عوام کا جمہوریت پر سے اعتماد اٹھ
جائے گا، قانون عوامی مفاد کے بجائے ایک شخص کیلئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے
اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ قانون کو کالعدم قرا ردیاجائے۔
درخواست جمع کرانے کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
جمشید دستی نے کہا کہ بل میں ترمیم سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی
ہوئی ہے،قومی اسمبلی ایک چور کو سپورٹ کر رہی ہے ، سپریم کورٹ نا اہل شخص
کی صدارت کو کالعدم کرے ، پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ قوم چوروں
اور لٹیروں کا صفایا چاہتی ہے۔
جمشید دستی نے کہا کہ نئے قانون کے تحت نا اہل شخص منتخب نمائندوں کو
ڈکٹیشن دے گا اور انہیں نااہل کر سکے گاتاہم پوری قوم اب چور لٹیروں سے
نجات چاہتی ہے،نواز شریف مودی اور ٹرمپ کے ایجڈے پر لک کو چلا رہے تھے،نواز
شریف الطاف حسین بن گئے ہیں،سب سے پہلے سیاست دانوں کا احتساب ہونا
چاہیئے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ شیخ رشید احمد اور اشتیاق احمد بھی اس قانون کو سپریم کو رٹ میں چیلنج کرچکے ہیں ۔