Oct 05, 2017 07:06 pm
views : 703
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 7 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 7 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 7 پوائنٹس کے اضافے
کے بعد 40468 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 383 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 154 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،210 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔