Oct 05, 2017 07:20 pm
views : 670
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Outgoing Chinese Ambassador
اسلام آباد، صدر مملکت ممنون حسین سے چین کے سبکدوش سفیر کی ملاقات
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے چین کے سبکدوش سفیر سن وی ڈونگ نے
ملاقات کی۔چین کے سبکدوش سفیر سن وی ڈونگ نے صدر مملکت ممنون حسین سے
ملاقات ایوان صدر میں کی ۔
ترجمان ایو ان صدر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے کہا پاک چین دوستی نئی
انتہاؤں کو چھو رہی ہے، پاک چین تعلقات میں بہتر ین گرمجوشی پیدا کرنے میں
سفیر سن وی ڈونگ نے شاندار خدمات انجام دیں۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہاپاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں جو ہمیشہ ایک
دوسرے کے کام آتے رہیں گے، اقتصادی راہداری کا شاندار منصوبہ سفیر سن وی
ڈونگ کے دور میں شروع ہوا۔
اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے سن وی ڈونگ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے
نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے چین کے سفیر سن وی کو ہلال پاکستان
کا اعزاز عطا کردیا۔اعزاز دونوں ملکوں کو مزید قریب لانے کے سلسلے میں سن
وی ڈونگ کی شاندار خدمات پر عطا کیا گیا۔
چین کے سبکدوش سفیر سن وی ڈونگ نے کہا میری خوش نصیبی ہے کہ سی پیک میرے
دور میں خیال سے حقیقت کی منزل تک پہنچا، پاکستان میں میرا قیام اپنے
خاندان میں قیام کی طرح تھا۔
تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور اعلی و سول فوجی حکام نے شرکت کی ۔