Oct 05, 2017 07:39 pm
views : 696
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Federal Minister Commerce
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر کامرس و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر کامرس و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال،امن و امان کی بہتری کے بعد
سرمایہ کاری کے مواقعوں میں اضافہ،صنعتی علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کی
بحالی،صنعت کاروں کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی
تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا اہم معاشی اشاریے
بہتر اقتصادی صورتحال کی عکاسی کر رہے ہیں، وفاقی محصولات کی وصولی 4 سال
میں دگنی ہوچکی ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاحکومت امن کی بحالی کے بعد بجلی کی فراوانی کے
لئے کامیاب کوششیں کر رہی ہے، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ عوام اور صنعتوں کے لیے
حکومت کا تحفہ ہوگا۔
وفاقی وزیر کامرس و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک نے کہابرآمدات میں کمی کی وجہ
عالمی حالات ہیں۔خطے میں صرف بنگلہ دیش کی برآمدات میں اضافہ ہوا ۔