Oct 06, 2017 12:48 pm
views : 642
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 571 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،571 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 571 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 41039 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر297 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 219 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،68 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔