Oct 06, 2017 05:18 pm
views : 626
Location : Different Areas
Faisalabad- Peoples using Yogurt as Tomato Alternative
فیصل آباد ،ٹماٹر کے متبادل کے طور پر دہی کے استعمال میں اضافہ
ٹماٹر کی قیمت 250سے 150تو ہو گئی تاہم مہنگائی کے باعث فیصل آباد کی عوام
ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کر رہی ہے ،غلام محمد آباد کی سبز منڈی میں
سرکاری ریٹ 96سے100ہے پر منڈی میں ٹماٹر 150سے 170تک فروخت کیا جا رہا ہے
جس کی وجہ سے غریب طبقہ شدید پریشان نظر آرہا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے
ٹماٹر کی قیمت کم کرنے پر زوردینے کا مطالبہ کیا ہے، منڈی کے بیوپاریوں اور
خریداروں کا کہنا تھا کہ حکومت اس صورتحال پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور
شہریوں کا ریلیف فراہم کرے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے
کہا کہ اگر کسان کو ریلیف فراہم کیا جائے تو وہ ٹماٹر کی فصل زیادہ مقدار
میں کاشت کرے گا اورقیمتیں بھی کم رہیں گی۔
ایک دکاندار نے کہاکہ انتظامیہ صرف خانہ پری کر رہی ہے جبکہ ٹماٹر پیچھے سے ہی کم آرہا ہے۔
دودھ فروش نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے دہی کے استعمال
میں اضافہ ہو ا ہے جبکہ قیمتوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔