Oct 06, 2017 05:36 pm
views : 744
Location : Fatehpur Darbar
Jhal Magsi- Fatehpur Darbar Blast,Funeral Prayer Offering
جھل مگسی، درگاہ فتح پورخود کش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد21 ہوگئی،تدفین کا عمل جاری
بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں درگاہ فتح پور میں خود کش حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہوگئی۔
واقعےکے مطابق گزشتہ روز درگاہ فتح پور میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں میں
سے ایک اور شخص چانڈ کا اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد دھماکے میں جاں
بحق ہونے والوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی
شناخت نادر کلوڑ کے نام سے ہوئی ہے جو گندا خواہ کا رہائشی ہے جب کہ چانڈ
کا اسپتال میں دھماکے کے زخمی 10 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 2 کی حالت
نازک بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب خودکش دھماکے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے اور شہر کے تمام
چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور تجارتی علاقے بند ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی
آبائی علاقوں میں تدفین کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں درگاہ فتح پور میں خود
کش حملے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعداد افراد زخمی ہوگئے تھے۔