راولپنڈی،چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا نیب راولپنڈی کا الوداعی دورہ
چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے نیب راولپنڈی کا الوداعی دورہ کیا۔نیب
راولپنڈی پہنچنے پر قمرزمان چوہدری کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ڈپٹی چیئرمین
نیب اور ڈی جی آپریشنز بھی چیئرمین نیب کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پرڈی جی راولپنڈی کی طرف سے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو اپنے
بیورو کی کار کردگی پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب
قمرزمان چوہدری نے نیب افسران سے خطاب بھی کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نیب
پشاور،کوئٹہ،ملتان،سکھر،کراچی اور لاہور کا الوداعی دورہ کرچکے ہیں۔چیئرمین
نیب قمرزمان چوہدری 10 اکتوبر کومدت ملازمت پوری ہونے پر عہدے سے سبکدوش
ہوجائینگے۔