Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 06, 2017 07:20 pm views : 505

Location : New York

New York- Ambassador Dr. Maleeha Lodhi addresses to General Assembly Session
  • Urdu

نیویارک،پاکستان سرحد پارسے دہشت گردی کرنے والی قوتوں کوبھی شکست دے گا، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں سفیرملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دنیا میں سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا اورپاکستان سرحد پارسے دہشت گردی کرنے والی قوتوں کو بھی شکست دے گا۔
پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مکمل اتفاق رائے ہے، پاکستان نے دنیا میں سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا اور پاکستان سرحد پارسے دہشت گردی کرنے والی قوتوں کو بھی شکست دے گا۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ سرحدی، قبائلی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں دو سال سے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایاں کمی آئی، اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں دہشت گردی 2006 کے بعد کم ترین سطح پر ہے، ہم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں27 ہزار شہریوں کو کھویا اورپاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں120 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔
ملیحہ لودھی نے خطاب میں کہا کہ پاکستان نقصانات کے باوجود اپنی سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑے گا، پاکستان ریاستی دہشت گردی کی بھی مذمت کرتا ہے، دنیا کے کسی بھی حصے میں معصوم شہریوں کو مارنے کاکوئی جوازنہیں، داعش جیسی قوتوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے جب کہ دہشت گردی کی بنیاد ختم کرنے کیلئے سیاسی تنازعات حل کئے جائیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved