Oct 06, 2017 07:34 pm
views : 579
Location : Passport Headquarter
Islamabad- Federal Interior Minister Ahsan Iqbal visits Passport Headquarter
اسلام آباد ، وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ
کیا۔ڈی جی پاسپورٹ عثمان اختر باجوہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو
بریفنگ دی ۔
ترجمان وزیر داخلہ ہاؤس کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پچھلے چار سال
میں پاسپورٹس کے اجراء میں 30% اضافہ ہوا اور 35% ریوینو میں اضافہ ہوا ۔ڈی
جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پچھلے سال 2016۔17 میں 22 ارب کا ریوینو قومی
خزانہ میں جمع کیا گیا
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا بڑے شہروں میں ایگزیکٹو
پاسپورٹ آفسز کا فوری قیام عمل میں لایا جائے،پاسپورٹ اور شہریت کے قوانین
میں دور حاضر کے مطابق ترامیم اوراصلاحات کی جائیں۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاسپورٹ کے حصول کے حوالے سے سہولیات بہتر
فراہم کرنے کی ہدایات بھی کی ۔پاسپورٹ اور امیگریشن کے ادارے میں موجود
کالی بھیڑوں اور بد عنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم
بھی دیا ۔
وزیر داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ کو نادرا کے ساتھ مل ای پاسپورٹ حکمت عملی مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے مزید کہا ایجنٹ مافیا کے انسداد کے لئے
عملی اقدامات اٹھائے جائیں،جدید ٹیکنالوجی سے مکمل استعفادہ حاصل کیا
جائے،پاسپورٹ آفسز کی املاک میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کو یقینی
بنایا جائے۔